اسلام سوال و جواب کو عطیات دیں

"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "

خطبہ جمعہ کے دوران موبائل فون پر خطبے کا ترجمہ سننے کا حکم

27-04-2016

سوال 233591

سوال: ڈیجیٹل اسکرین یا موبائل اپلیکیشن کو دورانِ خطبہ ، خطبے کے ترجمے کیلیے استعمال کرنے کا کیا حکم ہے؟ مقصد یہ ہے کہ جن لوگوں کو عربی زبان نہیں آتی تو وہ اپنے موبائل پر خطبے کا ترجمہ سن سکتا ہے۔

جواب کا متن

الحمد للہ.

میں نے یہ سوال  شیخ عبد الرحمن براک حفظہ اللہ کے سامنے پیش کیا تو انہوں نے کہا:

"اس میں کوئی حرج والی بات نہیں ہے، اسے دورانِ خطبہ ممنوعہ امور میں شامل نہیں کیا جا سکتا، نیز یہ فضول حرکت بھی شمار نہیں ہو سکتی" انتہی

واللہ اعلم.

نماز جمعہ
اسلام سوال و جواب ویب سائٹ میں دکھائیں۔