"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "
الحمد للہ.
اس لیے کہ وہ ابھی تک احرام کے حکم میں ہے جس کی وجہ سے اس پرعورت حرام ہے ، تحلل اول (یعنی رمی اورحلق کےبعد ) عورت کا بوسہ لینے اورانزال کرنے والے کا حج باطل نہيں ہوتا ، اسے چاہیے کہ وہ اللہ تعالی سے توبہ واستغفار کرے اورآئندہ ایسا کام دوبارہ نہ کرے ۔
اوراس کی یہ کمی ایک بکرا جوقربانی کے لائق ہوذبح کرنے پرپوری ہوگي ، اس کا گوشت حرم مکی کےفقراء مساکین پرتقسیم کیا جائے گا، اس میں حسب الامکان جلدی کرنا واجب ہے ۔
اللہ تعالی ہی توفیق بخشنے والا ہے اوراللہ تعالی ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم اوران کی آل اورصحابہ کرام پر اپنی رحمتوں کا نزول فرمائے ۔ .