اسلام سوال و جواب کو عطیات دیں

"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "

قربانی ذبح کرتے وقت نیت کے الفاظ کی ادائيگي کرنا

01-10-2011

سوال 36518

کیا نیت کے الفاظ کی ادائيگي جائز ہے مثلا : اگر میں اپنے فوت شدہ والد کی جانب سے قربانی کرنا چاہوں تویہ کہوں : اے اللہ یہ میرے والد کی قربانی ہے ، یا میرے لیے الفاظ کی ادائيگي کیے بغیر ہی کام کرلینا ہی کافی ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

نیت کی جگہ ومحل دل ہے لھذا جوبھی قصداورارادہ کرے وہ دل میں ہی ہونا چاہیے اورزبان سے الفاظ کی ادائيگي نہ کرے بلکہ ذبح کرتے وقت بسم اللہ اللہ اکبر کہے اس کی دلیل بخاری ومسلم کی مندرجہ ذیل حدیث ہے :

انس رضي اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہيں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :

( نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ سے دومینڈھے ذبح کیے اوربسم اللہ اللہ اکبر کہا ) صحیح بخاری ( 7 / 130 ) حدیث نمبر ( 5554 ) صحیح مسلم حدیث نمبر ( 1966 ) مسند احمد ( 3 / 115 ) ۔

اوراس میں کوئي مانع نہيں کہ آپ یہ کہہ لیں اے اللہ یہ قربانی میرے والد کی جانب سے ہے ، اوریہ نیت کی الفاظ کی ادائيگي نہيں ۔

اوراللہ تعالی ہی توفیق بخشنے والا ہے ۔ .

قربانی
اسلام سوال و جواب ویب سائٹ میں دکھائیں۔