اسلام سوال و جواب کو عطیات دیں

"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "

تعاونى كمپنى كے حصص سے كس طرح خلاصى حاصل كرے

12-03-2006

سوال 36754

اگر كسى شخص نے تعاونى كمپنى كے حصص كى خريدارى كر لى اور اس سے خلاصى اور چھٹكارا حاصل كرنا چاہے، تو كيا اس كے ان حصص كو كسى اور شخص پر فروخت كرنا جائز ہے ؟ !

جواب کا متن

الحمد للہ.

اگر كمپنى كو حصص واپس كر كے اپنى رقم حاصل كرنا ممكن ہو تو اسے ايسا ہى كرنا چاہيے، كيونكہ يہ بيع باطل ہے.

اور جو كچھ اس نے ادا كيا ہے اس سے زائد رقم سے چھٹكارا حاصل كرے.

اور اگر وہ ايسا نہيں كر سكتا، تو پھر بعض علماء كرام نے حصص ماركيٹ ميں ان حصص كو فروخت كرنے كے جواز كا فتوى ديا ہے، اور اسے چاہيے كہ وہ زيادہ رقم سے چھٹكارا حاصل كرے تا كہ وہ اس حرام كمپنى ميں شراكت دار نہ رہے.

واللہ اعلم .

حرام لین دین
اسلام سوال و جواب ویب سائٹ میں دکھائیں۔