اسلام سوال و جواب کو عطیات دیں

"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "

احرام باندھ کر کچھ مدت بعد شرط لگانی صحیح نہيں

27-11-2007

سوال 37055

میں احرام باندھتے وقت شرط کی دعا پڑھنا بھول گيا (إن حبسني حابس فمحلي حيث حبستني ) اگرمجھے کسی روکنے والے نے روک دیا تومیرے حلال ہونےکی وہی جگہ ہے جہاں تومجھے روک دے ، لیکن جب مکہ میں داخل ہونے لگے تومجھے یا دعا یاد آئي اورمیں نے اس وقت پڑھ لی توکیا یہ شرط صحیح ہوگي ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

یہ صحیح نہيں اس لیے کہ شرط تواحرام باندھتے وقت ہوتی ہے نہ کہ اس کے بعد ۔

شیخ بن بازرحمہ اللہ تعالی سے احرام باندھ کرکچھ مدت بعدمیں شرط لگانے کے بارہ میں پوچھا گيا توان کا جواب تھا :

وہ ایسا نہيں کرسکتا ، بلکہ یہ تواحرام باندھتے وقت کہا جاتا ہے ، اوراحرام باندھنے سے مراد یہ ہے کہ وہ اپنے دل سے جب احرام میں داخل ہونے کی نیت کرے ( اس وقت شرط لگانی چاہیے ) اھـ دیکھیں : فتاوی ابن بازرحمہ اللہ تعالی ( 17/ 73 ) ۔

واللہ اعلم .

حج اور عمرے کا طریقہ
اسلام سوال و جواب ویب سائٹ میں دکھائیں۔