"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "
کیا رمضان المبارک کے آخری دس دنوں میں صدقہ کرنا افضل ہے ، یا کہ صرف ان راتوں میں قیام اوراللہ تعالی کا ذکر کرنا ہی اس مہینہ کی امتیازی حیثيت ہے ؟
الحمد للہ.
آخری دس دنوں کے بارہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے نماز اورذکروارد ہے کہ نبی وہ اس کا احیاء کرتے تھے ۔
اوررمضان المبارک کے پورے مہینہ میں ہی صدقہ وخیرات کرنا باقی دوسرے ایام سے افضل ہے ، لیکن ہمیں یہ علم ہے نہیں کہ رمضان کے آخری دس دنوں میں صدقہ کرنا باقی دوسرے امام سے افضل ہو ۔
لیکن علماء کرام نے یہ بیان کیا ہے کہ جب بھی کوئي عمل کسی فضیلت والے وقت میں کیا جائے وہ افضل ہوگا ، اوراس میں تو کوئي شک وشبہ نہيں کہ رمضان المبارک کی آخری دس راتیں باقی سب راتوں سے افضل ہيں ، کیونکہ اس میں لیلۃ القدر بھی جوایک ہزار راتوں سے بہتر ہے ۔
بہرحال مسلمان کےلیے مشروع ہے کہ وہ پورے رمضان المبارک میں ہی صدقہ وخیرات کثرت سے کرے کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم بھی رمضان المبارک میں سب سے زيادہ جود وسخاوت کرتے تھے ۔
صحیح بخاری حدیث نمبر ( 6 ) صحیح مسلم حدیث نمبر ( 2308 ) ۔
واللہ اعلم .