"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "
کیا کوئی عورت کسی اجنبی عورت کے لیے سفر وغیرہ میں محرم شمار ہوتی ہے یا نہیں؟
الحمد للہ.
عورت کسی دوسری عورت کے لیے محرم نہیں ، محرم ایسا مرد ہوتا ہے جو عورت کیلیے نسب کی وجہ سے حرام ہو مثلاً: عورت کا والد اور بھائی وغیرہ ، یا کسی مباح سبب کے محرم بن جائے، مثلاً خاوند ، سسر ، خاوند کا بیٹا ، رضاعی باپ اور رضاعی بھائی وغیرہ ۔
اور کسی بھی مرد کے لیے کسی اجنبی عورت کے ساتھ علیحدگی اختیار کرنا اور اس کے ساتھ سفر کرنا جائز نہیں ہے کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے :( کوئی بھی عورت محرم کے بغیر سفر نہ کرے ) اس حدیث کے صحیح ہونے پر سب کا اتفاق ہے۔
اور اسی طرح رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان بھی ہے :( کوئی مرد بھی کسی عورت کے ساتھ تنہائی مت اختیار کرے؛ کیونکہ ان دونوں کے مابین تیسرا شیطان ہو گا) مسند احمد وغیرہ نے اسے ابن عمر رضی اللہ عنہ سے صحیح سند کے ساتھ بیان کیا ہے ۔
اللہ تعالی ہی توفیق بخشنے والا ہے ۔.