"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "
الحمد للہ.
اس عورت كے ليے نماز تراويح ميں اپنى بہنوں كى امامت كروانے ميں كوئى حرج نہيں، جب وہ نماز كى شروط اور اس كے اركان اور واجبات كو پورا كرتى ہو تو وہ عورتوں كى جماعت كروا سكتى ہے، اور ہو سكتا ہے اس كا امامت كروانا اس كے ليے اپنے آپ پر قابو پانے ميں ممد و معاون ہو، اور وسوسے كو قبول نہ كرنے كا سبب بن جائے.
ممكن ہے كہ يہ وسوسے ختم ہو كر رہ جائيں، اور اس كا باجماعت نماز ادا كرنا نماز ميں ضبط كى زيادتى كا باعث بن جائے.
واللہ اعلم .