سوموار 22 جمادی ثانیہ 1446 - 23 دسمبر 2024
اردو

فلش پروگرام كے ذريعہ بغير اعضاء كے انسان كا خاكہ تيار كرنا

سوال

ميں فلش نامى پروگرام استعمال كرتا ہوں، اور استعمال كرتے وقت اعضاء كے بغير انسان كا خاكہ بناتا ہوں اور پروگرام ميں اسے حركت ديتا ہوں، تو كيا ايسا كرنا جائز ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

انسان يا پرندے يا حيوان وغيرہ ذى روح كى تصاوير اور خاكہ بنانا جائز نہيں، كيونكہ اس ميں اللہ تعالى كى مخلوق پيدا كرنے ميں مقابلہ اور برابرى ہوتى ہے، جيسا كہ درج ذيل بخارى اور مسلم كى حديث ميں آيا ہے.

عائشہ رضى اللہ تعالى عنہا بيان كرتى ہيں كہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم ميرے گھر آئے اور ميں نے طاقچہ پر ايك پردہ لٹكا ركھا تھا جس ميں مجسمے اور تصاوير تھيں، تو رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے اسے پھاڑ ديا اور آپ كے چہرے كا رنگ بدل گيا اور فرمانے لگے:

اے عائشہ روز قيامت اللہ تعالى كے ہاں سب سے زيادہ عذاب ان لوگوں كو ہو گا جو اللہ تعالى كى مخلوق بنانے ميں مشابہت كرتے ہيں.

عائشہ رضى اللہ تعالى عنہا كہتى ہيں: تو ہم نے اسے كاٹ كر اس كا ايك يا دو تكيے بنا ليے "

صحيح بخارى حديث نمبر ( 5954 ) صحيح مسلم حديث نمبر ( 2107 ).

السھوۃ: طاقچہ يا خانہ، اور يہ بھى كہا گيا ہے المارى.

القرام: باريك پردہ جس ميں نقش و نگار اور رنگ ہوں.

ليكن جب يہ خاكہ يا تصوير ان نشانات سے خالى ہو جو آنكھ ناك اور منہ ظاہر كرتے ہوں تو يہ حرمت ميں شامل نہيں ہوتى كيونكہ يہ مقابلہ اور برابرى نہيں ہے.

شيخ ابن عثيمين رحمہ اللہ كہتے ہيں:

رہا مسئلہ روئى كا ( يعنى روئى اور كپڑے كى گڑيا بنانا جو بچوں كے ليے بنائى جاتى ہيں ) جس ميں تصوير اور شكل و صورت واضح نہيں ہوتى حالانكہ اس كے بازو اور ٹانگيں اور سر اور گردن ہوتى ہے ليكن اس ميں آنكھيں اور ناك نہيں ہوتے تو اس ميں كوئى حرج نہيں؛ كيونكہ يہ اللہ تعالى كى مخلوق پيدا كرنے ميں مشابہت نہيں ہے.

اور شيخ رحمہ اللہ كا يہ بھى كہنا ہے:

" جس كسى نے بھى كوئى ايسى چيز بنائى جس ميں اللہ تعالى كى مخلوق پيدا كرنے ميں مشابہت ہو، تو وہ درج ذيل حديث ميں داخل ہوتا ہے:

" نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے مصوروں پر لعنت كى ..... "

اور ايك حديث ميں ہے:

" روز قيامت سب سے زيادہ عذاب مصوروں كو ہو گا "

ليكن جيسا كہ ميں نے كہا ہے:

اگر صورت و شكل واضح نہ ہو يعنى: اس ميں آنكھ، ناك اور منہ اور انگلياں نہ ہوں، يہ يہ مكمل صورت نہيں، اور نہ ہى يہ اللہ تعالى كى مخلوق پيدا كرنے كے مشابہت ہے " انتہى.

ماخوذ از: مجموع فتاوى الشيخ ابن عثيمين ( 2 / 278 - 279 ).

واللہ اعلم .

ماخذ: الاسلام سوال و جواب