الحمد للہ.
"جی ہاں اس سے روزہ ساقط ہو جائے گا، اور وہ ہر دن کے بدلے میں ایک مسکین کو کھانا کھلائے گا، چنانچہ اگر چاہے تو وہ ہر مسکین کو ایک صاع کا چوتھائی حصہ چاول دے دے، اور اگر اس کے ساتھ گوشت بھی شامل کر لے تو یہ اچھا ہو گا، اور اگر چاہے تو پھر رمضان کی آخری رات میں اتنے ہی مساکین کو رات کا کھانا کھلا دے، یا پھر رمضان کے بعد کسی بھی دن میں انہیں دوپہر کا کھانا کھلا دے، یہ سب صورتیں جائز ہیں۔" ختم شد
"مجموع فتاوى ابن عثیمین" روزوں سے متعلقہ فتاوی(126) ۔
واللہ اعلم