جمعہ 7 جمادی اولی 1446 - 8 نومبر 2024
اردو

احرام باندھنے سے پہلے خوشبو لگانا مستحب ہے۔

سوال

احرام سے پہلے وضو لگانے کا کیا حکم ہے؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

احرام باندھتے ہوئے غسل کر کے  خوشبو لگانا  سنت ہے، اس لیے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم  احرام باندھتے وقت خوشبو لگاتے تھے، عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ: "میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو احرام باندھنے سے پہلے  خوشبو لگایا کرتی تھی کہ احرام کی حالت میں کستوری کی چمک آپ کی مانگ میں نظر آتی تھی"ا نتہی.

ماخذ: الاسلام سوال و جواب