سوموار 22 جمادی ثانیہ 1446 - 23 دسمبر 2024
اردو

عمرہ کرے یا عمرے پر آنے والے خرچہ کو جہاد ، تعلیم، اور مساکین پر خرچ کردے؟

106555

تاریخ اشاعت : 17-09-2014

مشاہدات : 6240

سوال

سوال: نفلی عمرہ کا خرچہ جہاد، تعلیم، اور غریب لوگوں کی مدد میں خرچ کرنا افضل ہے یا عمرہ کرنا؟ اور کیا اس میں رمضان کا عمرہ بھی شامل ہوگا؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

تمام تعریفیں اللہ کیلئے ہیں۔

"اگر عمرے میں خرچہ زیادہ نہ کرے ، میانہ روی اختیار کرے تو ظاہری طور پر ان دونوں عبادات کو جمع کیا جاسکتا ہے، خاص طور پر رمضان المبارک کا عمرہ، اور اگر جمع کرنا ممکن نہ ہو تو جس کا فائدہ دوسروں تک پہنچے وہ افضل ہوگا، اس لئے جہاد، تعلیم، اور غریبوں کی مدد کرنا افضل ہے" انتہی .

ماخذ: الاسلام سوال و جواب