سوموار 22 جمادی ثانیہ 1446 - 23 دسمبر 2024
اردو

احرام كى حالت ميں ماسك پہننا

سوال

كيا محرم شخص كے ليے احرام كى حالت ميں ماسك پہننا جائز ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

ضرورت كى بنا پر محرم شخص كے ليے ماسك پہننے ميں كوئى حرج نہيں، مثلا كسى انسان كو ناك كى الرجى ہو اور وہ ماسك كا محتاج ہو تو وہ حالت احرام ميں ماسك استعمال كر سكتا ہے، يا پھر بہت زيادہ كثيف دھواں گزر رہا ہو اور يہاں ماسك كى ضرورت ہو تو بھى استعمال كيا جا سكتا ہے يا پھر كہيں سے گزرے تو بدبو آ رہى ہو اور ماسك كى ضرورت پيش ہو تو اس كے استعمال ميں كوئى حرج نہيں " انتہى.

مجموع فتاوى ابن عثيمين ( 22 / 130 - 131 ).

ماخذ: الاسلام سوال و جواب