سوموار 24 جمادی اولی 1446 - 25 نومبر 2024
اردو

دوران حج تیسرے دن کا روزہ رکھنا بھول گیا تو گھر واپس جا کر روزہ رکھا

109298

تاریخ اشاعت : 29-06-2022

مشاہدات : 1204

سوال

میرے پاس حج میں قربانی دستیاب نہیں تھی تو میں نے دوران حج 2 روزے رکھے، لیکن تیسرا روزہ رکھنا میں بھول گیا، اس پر میں نے گھر واپس آ کر سات روزوں کے ساتھ ایک روزہ مزید رکھ لیا، تو کیا مجھ پر کچھ لازم ہے؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

" اگر کوئی شخص تین روزوں میں سے کوئی روزہ رکھنا بھول جائے اور گھر واپس آ کر وہ روزہ رکھ لے تو اس پر کچھ نہیں ہے۔
اللہ تعالی عمل کی توفیق دینے والا ہے، درود و سلام ہوں ہمارے نبی محمد، آپ کی آل اور تمام صحابہ کرام پر" ختم شد

الشیخ عبد العزیز بن عبد اللہ بن باز، الشیخ عبد الرزاق عفیفی، الشیخ عبد اللہ غدیان، الشیخ عبد اللہ بن قعود

دائمی فتوی کمیٹی: (11/388)

ماخذ: الاسلام سوال و جواب