جمعہ 21 جمادی اولی 1446 - 22 نومبر 2024
اردو

اللہ تعالی کے اسم " الشھید " کا معنی ۔

11194

تاریخ اشاعت : 09-06-2003

مشاہدات : 7373

سوال

اللہ تعالی کے اسم " الشھید " کا معنی کیا ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.


الشھید : اسے کہتے ہیں جوکہ اپنی گواہی میں امین ہو ۔

اورایک معنی یہ بھی کیا گیا ہےکہ : الشھید وہ ہے جس کے علم سے کوئ چیزبھی غائب نہ ہو ، اور گواہ حاضر ہوتا ہے ، اوروہی ہے جوکہ روزقیامت مخلوق پر گواہی دے گا ، اور اللہ سبحانہ وتعالی نے جوبھی مخلوقات پیدا کی ہیں وہ اس کی توحید پر دلالت کرتی ہیں ۔

" الشھید " اور" الخبیر " اور " العلیم " ان سب کا تعلق علم سے ہے ، توالشھید امور ظاہرہ کے متعلق اورالخبیر باطنی امور کے متعلق اورالعلیم ان دونوں کوشامل ہے ۔

تو اللہ جب اللہ سبحانہ وتعالی پرکوئ چيز مخقی نہیں تو وہ شاھد اورشھید ہوا یعنی وہ اشیاء اوران کے حقائق اس کے علم میں ہیں ایسا علم جو کہ علم مشاھدہ ہے اس لۓ کہ اللہ تبارک وتعالی پر کوئ پوشیدہ رہنے والی چيز بھی مخفی نہیں ۔

جیسے کہ اللہ تعالی مظلوم کا شاھد اورگواہ ہے جس کادنیا ميں کوئ گواہ نہیں اورنہ ہی ظالم کے خلاف اس کی مددکرنےوالا ہے جوکہ ظالم کو ظلم کرنے سے روکے اورمظلوم کے ساتھ انصاف کرے ۔

اوروہ اللہ سبحانہ وتعالی سب چیزوں پر مطلع ہے اور پوشیدہ اور ظاہر آوازوں کوسننے والا اورسب موجود اشیاء کوچاہے وہ باریک سے باریک ہی اورموٹی ہوں یاپھر چھوٹی ہوں یا بڑی ، اس کے علم نے ہرچیز کواپنے احاطہ میں لے رکھاہے ۔

اوروہ اللہ سبحانہ وتعالی ہی اپنے بندوں کے حق میں اوران کے خلاف گواہی دے گا جو کچھ وہ عمل کر رہے ہيں ۔  .

ماخذ: ڈاکٹر حصہ الصغیر کی کتاب شرح الاسماء اللہ تعالی الحسنی سے لیا گیا ہے دیکھیں صفحہ نمبر ( 156 )