جمعہ 21 جمادی اولی 1446 - 22 نومبر 2024
اردو

اللہ تعالی کے اسم " المتین " کا معنی ۔

11391

تاریخ اشاعت : 02-07-2003

مشاہدات : 9401

سوال

اللہ تعالی کے اسم " المتین " کا معنی کیا ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.


اللہ سبحانہ وتعالی ذوالقوۃ المتین : یعنی سخت قوت و اقتدار والا ۔

اوروہ اللہ تعالی قوت شدیدہ کا مالک ہے جوکہ منقطع نہی ہوتی ، اورنہ ہی اسے افعال میں کسی قسم کی کوئ مشقت و دشواری اورتھکاوٹ کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

اوراللہ سبحانہ وتعالی ایسی قوت بالغہ کا مالک ہے جو کہ ان افعال میں نقص کا شکار نہیں ہوتی اورنہ ہی ختم ہوتی ہے ، اللہ تعالی ان عیوب اور نقائص سے بلندو بالا اور منزہ ہے ۔ .

ماخذ: دیکھیں : کتاب شرح اسماء اللہ تعالی الحسنی صفحہ نمبر (229) - تالیف : ڈاکٹر حصۃ الصغیر