الحمد للہ.
انسان كے ليے ان كمپنيوں ميں ايك شرط پر سرمايہ لگانا جائز ہے كہ جب يہ كمپنياں سودى لين دين نہ كرتى ہوں ( اور نہ ہى كوئى حرام چيز فروخت كرتى ہوں، اور غير شرعى طريقہ سے لين دين نہ كرتى ہوں ) اور اگر ان كا لين دين سودى ہو تو پھر جائز نہيں, اس ليے كہ كتاب و سنت اور اجماع كے مطابق سودى لين دين كرنے كى حرمت ثابت ہے.
مزيد تفصيل كے ليے فتاوى اسلاميہ ( 2 / 392 ) ديكھيں، اور سوال نمبر ( 8590 ) كے جواب كا مطالعہ ضرور كريں.
واللہ اعلم .