الحمد للہ.
آپ کے لیے روزہ چھوڑنے کی اجازت نہيں کیونکہ آپ روزہ رکھنے کے مکلف ہیں ، لیکن اگر آپ مسافر ہوں یا پھر مریض اورمرض بھی ایسا جس میں روزہ نہ رکھا جاسکے توپھر روزہ چھوڑنا جائز ہے ۔
کیونکہ اللہ تعالی کا فرمان ہے :
جوکوئي مریض ہویا مسافر تووہ دوسرےدنوں میں گنتی پوری کرے البقرۃ ( 185 ) ۔
اورایک دوسرے مقام پر کچھ اس طرح فرمایا :
اللہ تعالی کسی بھی جان کو اس کی طاقت سے زیادہ مکلف نہيں کرتا البقرۃ ( 286 ) ۔
اورایک مقام پر اللہ سبحانہ وتعالی کا فرمان ہے :
اورتم پر دین کے بارہ میں کوئي تنگي نہيں ڈالی الحج ( 78 ) ۔
اللہ سبحانہ وتعالی ہی توفیق بخشنے والا ہے ، اوراللہ تعالی ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم ان کی آل اوران کے صحابہ کرام پر رحمتيں نازل فرمائے .