جمعہ 21 جمادی اولی 1446 - 22 نومبر 2024
اردو

سجدہ تلاوت کرتے ہوئے افضل یہی ہے کہ قرآن مجید کو کسی بلند جگہ پر رکھا جائے

128346

تاریخ اشاعت : 20-04-2015

مشاہدات : 4572

سوال

سوال: جب میں قرآن مجید کی تلاوت کرتے ہوئے سجدہ تلاوت والی آیت پر پہنچتاہوں تو کیا سجدہ تلاوت کرنے کیلئے قرآن مجید کو زمین پر رکھ سکتا ہوں؟ یا قرآن مجید کو کسی بلند جگہ پر رکھنا لازمی ہے؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

"اگر زمین  پاک ہو تو ایسی حالت میں سجدہ تلاوت کرتے ہوئے زمین پر  قرآن مجید رکھنے میں کوئی حرج نہیں، اور اگر قرآن مجید کو بلند جگہ پر رکھنا ممکن ہو تو بلند جگہ پر رکھے، یا آپ کی بغل میں بیٹھے ہوئے بھائی کو سجدہ تلاوت سے فارغ ہونے تک پکڑا دے، پھر اس سے لے؛ کیونکہ یہ قرآن مجید کی تعظیم ، اوراسکے آداب میں سے ہے، تا کہ لوگ یہ مت سمجھیں کہ آپ قرآن مجید کی توہین کر رہے ہو، یا قرآن  کی کماحقہ تعظیم نہیں کر رہے۔ اللہ تعالی ہی توفیق دینے والا ہے"انتہی۔.

ماخذ: الاسلام سوال و جواب