سوموار 22 جمادی ثانیہ 1446 - 23 دسمبر 2024
اردو

شراب پيش كرنے والے ہوٹل ميں كھانا تناول كرنا

13025

تاریخ اشاعت : 23-11-2008

مشاہدات : 4987

سوال

كيا جن ہوٹلوں ميں شراب پيش كى جاتى ہے وہاں كھانا تناول كرنا جائز ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

اگر تو كسى اور ہوٹل ميں كھانا تناول كرنا ميسر ہو تو پھر شراب پيش كرنے والے ہوٹل ميں كھانا تناول كرنا جائز نہيں، كيونكہ وہاں كھانا تناول كرنے ميں گناہ اور ظلم و زيادتى ميں معاونت ہے، اور اللہ سبحانہ و تعالى نے ايسا كرنے سے منع فرمايا ہے.

ليكن اگر اس كے علاوہ كسى اور ہوٹل ميں كھانا تناول كرنا ميسر نہ ہو تو پھر ضرورت كى بنا پر وہاں كھانا تناول كرنا جائز ہے، كيونكہ اللہ سبحانہ و تعالى كا فرمان ہے:

اور اللہ سبحانہ و تعالى نے تم پر دين ميں كوئى تنگى نہيں ڈالى الحج ( 78 ).

اور فرمان بارى تعالى ہے:

اللہ تعالى كسى بھى جان كو اس كى طاقت سے زيادہ مكلف نہيں كرتا البقرۃ ( 286 ).

ليكن وہ اس ہوٹل ميں وہى كچھ كھائے اور پيئے جو اللہ سبحانہ و تعالى نے اس كے ليے حلال كيا ہے، اور حرام اشياء كے قريب بھى مت جائے.

ماخذ: فتاوى اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلميۃ والافتاء ( 22 / 296 - 297 )