جمعہ 7 جمادی اولی 1446 - 8 نومبر 2024
اردو

اسلام کی ابتدا کب ہوئ ؟

سوال

اسلام کی ابتدا کب ہوئ اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور عیسی علیہ السلام کے درمیان کتنا وقفہ ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

اسلام کی ابتدا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے اس وقت شروع ہوئ جب جزیرہ عرب کے شھر مکہ مکرمہ کی غار حرا میں رمضان المبارک کے مہینہ پیر کے دن وحی کے نزول سے ہوا جبکہ اس وقت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر چالیس برس تھی ۔

اوریہ ھجرت مدینہ سے تیرہ برس قبل کا واقعہ ہے ( ھجرت نبوی سے ہی ھجری کا آغاز ہوتا ہے ) ، اورتاريخ میلاد ی کے اعتبار سے تقریبا 608 یا 609 میلادی میں ہوا ۔

نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی سلمان فارسی رضي اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ عیسی علیہ السلام اورمحمد صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان چھ سو برس کا وقفہ ہے ۔

واللہ تعالی اعلم .

ماخذ: الشیخ محمد صالح المنجد