سوموار 22 جمادی ثانیہ 1446 - 23 دسمبر 2024
اردو

حجاج ایسا لباس کیوں زيب تن کرتے ہيں ؟

سوال

حجاج کرام حج میں ایسا لباس ( دوسفید چادریں ) کیوں زيب تن کرتے ہیں ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

اللہ سبحانہ وتعالی نے اپنے رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان مبارک سے ہمیں حکم دیا ہے کہ حج وعمرہ میں ہم ایک چادر نیچےباندھیں اور ایک چادراوپراوڑھ لیں اس کی حکمت کا اللہ تعالی کوہی علم ہے ، ہم پرتوصرف اجروثواب کی امید رکھتے ہوئے اللہ تعالی اوررسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت وفرمانبرداری واجب ہے ، چاہے ہمیں اس حکم کی حمکت کا علم ہویا اس کی حکمت ہمارے علم میں نہ آئے ۔

علماء کرام نے اس کی بعض حکمتیں ذکر کی ہيں جن میں سے ہم چندایک کوذیل میں ذکر کرتے ہیں :

روزقیامت لوگوں کے جمع ہونے اوراٹھائے جانے کی یاد دہانی اورحاجی کوتواضع وانکساری کا شعور دلانا اورغنی وفقیر کے مابین فرق کومٹانا اوربرابری ہے ہم اللہ تعالی سے دعا گو ہيں کہ وہ آپ کواورہمیں توفیق اورسیدھے راہ کی راہنمائي سے نوازے اوراللہ تعالی سے ملنے تک ہمیں حق پرثابت قدم رکھے ۔

اللہ سبحانہ وتعالی ہی توفیق بخشنے والا ہے اوراللہ تعالی ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم اوران کی آل اوران کےصحابہ کرام پراپنی رحمتوں کا نزول فرمائے ۔ .

ماخذ: دیکھیں : فتاوی اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلمیۃ والافتاء ( 11 / 171 ) ۔