اتوار 21 جمادی ثانیہ 1446 - 22 دسمبر 2024
اردو

احترام والے اوراق کا کیا جاۓ

21511

تاریخ اشاعت : 16-02-2009

مشاہدات : 11642

سوال

ان اخبارات اوراوراق کا کیا حکم ہے جن میں اللہ تعالی کے اسماء اورانبیاء کرام کے نام پاۓ جاتے ہيں مثلا عبداللہ ، یا عبدالکریم وغیرہ ؟
ان اوراق کو ہم کس طرح ضائع کریں ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

اس طرح کے اوراق جن میں اللہ تعالی کا ذکر اوراحترام والے نام یا آیات قرآنیہ اوراحادیث نبویہ پائ جائيں ان کی حفاظت کرنا اوران کا خیال رکھنا واجب ہے اوریہ ضروری ہے کہ انہیں کسی ایسی جگہ پر نہ پیھنکا جاۓ جہاں پر توہین کاپہلوں نکلتا ہو یہاں تک کہ ان اوراق کی ضرورت نہ رہے ۔

اورجب ان اوراق سے فارغ ہوں اوران کی ضرورت ختم ہوجاۓ تو انہيں یاتوکسی پاک صاف جگہ پر دفن کردیا جاۓ اوریا پھر انہیں جلادیا جاۓ اوریا انہیں کسی حفاظت والی جگہ سنبھال کررکھا جاۓ مثلا الماری وغیرہ میں ۔ .

ماخذ: شیخ ابن باز 1740; عنہ کا فتوی ۔ ، دیکھیں کتاب فتاوی اسلامیۃ ( 4 / 313 ) ۔