الحمد للہ.
شيخ ابن عثيمين رحمہ اللہ سے بعض پملفٹوں كے متعلق دريافت كيا گيا جس ميں يہ بيان كيا گيا تھا كہ: صابن ميں خنزيز كى چربى پائى جاتى ہے، اس كے متعل آپ كى رائے كيا ہے ؟
تو شيخ رحمہ اللہ كا جواب تھا:
" اللہ تعالى نے زمين ميں جو كچھ بھى ہمارے ليے پيدا فرمايا ہے اصل ميں وہ حلال ہے، كيونكہ اللہ سبحانہ و تعالى كا فرمان ہے:
اللہ وہ ذات ہے جس نے تمہارے ليے زمين كى تمام چيزوں كو پيدا كيا البقرۃ ( 29 )
اس ليے اگر كوئى شخص كسى چيز كى نجاست وغيرہ كى بنا پر دعوى كرے كہ يہ حرام ہے ت واسے اس كى دليل دينا ہو گى، اور يہ كہ ہم ہر وہم اور جو كچھ كہا جائے اس كى تصديق كريں، اس كى كوئى اصل نہيں "
ديكھيں: لقاء الباب المفتوح ( 31 / 20 ).
مزيد تفصيل كے ليے آپ سوال نمبر ( 26799 ) اور ( 13466 ) اور ( 26861 ) كے جوابات كا مطالعہ ضرور كريں.
واللہ اعلم .