جمعہ 21 جمادی اولی 1446 - 22 نومبر 2024
اردو

کا قرآن کریم میں قیمتی پتھروں کا ذکر کیا گیا ہے

33583

تاریخ اشاعت : 14-05-2003

مشاہدات : 20404

سوال

کتنے ایسے قیمتی پتھر ہیں جن کا ذکرقرآن کریم میں ملتا ہے ؟
اور کونسی سورۃ میں ذکر کۓ گۓ ہیں ؟
اور کیا ان پتھروں کوروحانی اعتبار سے بھی کوئ اہمیت و حیثيت حاصل ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.


قرآن مجید کا سب سے عظیم مقصد یہ ہے کہ مخلوق کواللہ تعالی کے متعلق معرفت حاصل ہوتا کہ وہ اس کی عبادت کریں اور اسے ایک جانیں اور اللہ تعالی کی رضا اور جنت کے مالک بن سکیں ، اور قرآن کوئ طب یا علوم فلکیات کی کتاب نہیں اگرچہ قرآن کریم میں ان میں کچھ اشیاء کا ذکر کیا گیا ہے ۔

تو اس لۓ مسلمان کہ یہ لائق نہیں کہ وہ اس عظیم ھدف جو کہ قرآن کریم کا ہے اور اس کی تلاوت کو چھوڑ کر اس میں یہ تلاش کرتا پھرے کہ اس میں کتنی نہروں اور دریاؤں اور کون کون سے قیمتی پتھروں کا ذکر ہے ، یا پھر حیوانات کی انواع واقسام تلاش کرتا پھرے ۔

قرآن کریم میں بعض قیمتی پتھروں کا ذکر کیا گیا ہے مثلا یاقوت اور لؤلؤ اور مرجان وغیرہ :

اللہ سبحانہ وتعالی کا فرمان ہے :

گویا کہ وہ یاقوت اور مرجان ہیں الرحمن ( 58 ) ۔

اور اللہ رب العزت نے ارشاد فرمایا ہے :

ان دونوں میں سے لؤلؤ اور مرجان نکلتے ہیں الرحمن ( 22 ) ۔

اور اللہ جل شانہ کے فرمان کا ترجمہ ہے :

وہ چھپے ہوۓ لؤلؤ کی طرح ہیں الواقعۃ ( 23 ) ۔

اللہ تبارک وتعالی نے ارشاد فرمایا جس کا ترجمہ کچھ اس طرح ہے :

اور ان کے ارد گرد ہمیشہ رہنے والے کم سن بچے گھومتے پھرتے ہوں گے جب تو انہیں دکھے گا تو ایسے سمجھے گا کہ وہ لؤ‎لؤ بکھرے ہوۓ ہیں الدھر ( 19 ) ۔

اوران پتھروں کی کوئ روحانی اہمیت اور حيثیت نہیں ہے قرآن کریم میں تو اللہ تعالی نےاپنے بندوں کے لۓ جو کچھ سمندر اور اس سے نکلنے والی نعمتوں پیدا کی ہیں انہیں ذکر کیا ہے ، یا پھر تشبیہ اور تقریب کے لۓ اسے ذکر فرمایا ، تو حور العین کو یاقوت اور مرجان اور چھپاۓ ہو‎‎ۓ لؤلؤ سے ان کی صفائ میں یاقوت اور سفیدی میں لؤلؤ اور مرجان کے ساتھ تشبیہ بیان کی ہے ۔

اور کم سن بچوں کو بکھرے ہوۓ سچے موتیوں سے تشیبہ دی ہے جو کہ ان کے حسن وجمال اور حسن منظر پر دلالت ہے ۔

واللہ تعالی اعلم .

ماخذ: الاسلام سوال و جواب