جمعہ 21 جمادی اولی 1446 - 22 نومبر 2024
اردو

حج کرنافرض ہے چاہے بدعتی لوگوں کی معیت میں ہی کیوں نہ ہو

سوال

ہمارا تعلق اہل سنت سے ہے اورہم ایک شیعہ ملک کے رہائشی ہیں اورفریضہ حج کی ادائيگي کرنا چاہتے ہیں ، لیکن اپنے ملک کے باشندوں کے ساتھ سفرنہيں کرسکتے کیونکہ راستے میں بہت ساری مشکلات پیدا ہونگی کیونکہ وہ شیعہ مسلک سے تعلق رکھتے ہيں ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

اگر آپ میں حج کرنے کی استطاعت ہے توآپ پرفریضہ حج کی ادائيگي فرض ہے چاہے شیعہ لوگوں کے ساتھ ہی آنا پڑے ، لیکن آپ شیعہ کے شبھات اوران کے باطل مذھب سے بچ کررہیں ، اوراگر آپ کے لیے ممکن ہوسکے توانہيں نصیحت بھی کریں اورانہيں اہل سنت مذھب کی دعوت دیں کیونکہ ایسا کرنا واجب ہے ۔

اس لیے کہ اللہ سبحانہ وتعالی کا فرمان ہے :

آپ اپنےرب کی راہ کی طرف لوگوں کو حکمت اوربہترین نصیحت کے ساتھ بلایۓ اوران سے بہتریں طریقہ سے گفتگو کیجئے النحل ( 125 ) ۔

اس کے علاوہ بھی کئي ایک آيات ایسی ہیں جودعوت الی اللہ کے وجوب پردلالت کرتی ہيں ، اورلوگوں کو نیکی کا حکم دینے اوربرائي سے روکنے کا حکم دیتی ہیں ، اللہ سبحانہ وتعالی سب کے حالات درست فرمائے .

ماخذ: الاسلام سوال و جواب