الحمد للہ.
اس کے فریضہ حج کی ادائيگي کے صحیح ہونے پراس کا کوئي اثرنہیں کہ اس نے اپنے مال سے حج میں کچھ خرچ کیا ہے یا خرچ نہيں کیا بلکہ اس کے علاوہ حج کا بہت زيادہ خرچہ کسی اورنے برداشت کیا ہے ، تواس بنا پرہم یہ کہیں گے کہ اگر تواس کےحج میں شروط اورارکان واجبات مکمل طورپرپائے جاتے تھے تو اس کا فرض ادا ہوچکا ہے ، اگرچہ اس کا خرچہ کسی اورنے برداشت کیا ہو ۔
اللہ سبحانہ وتعالی ہی توفیق بخشنے والا ہے ۔ .