جمعہ 21 جمادی اولی 1446 - 22 نومبر 2024
اردو

کیا خون نکلنے سے روزہ باطل ہوجاتا ہے ؟

سوال

روزے دار کا خون نکالنے کا حکم کیا ہے چاہے کم ہویا زیادہ کیا اس سے ورزہ ٹوٹتا ہے کہ نہیں ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

اگرتونکالا گیا خون عرفا قلیل ہوتو اس سے روزہ کو کچھ نقصان نہيں ہوتا اوروہ صحیح ہے اس پرقصاء واجب نہيں ، لیکن اگر عرفی طور پر خون کی مقدار زيادہ ہو پھر اسے اس دن کی قضاء ادا کرنا ہوگي تا کہ اختلاف سے بچا جاسکے ، اوراحتیاط پر عمل کرتے ہوئے بری الذمہ ہوا جاسکے ۔

اللہ تعالی ہی توفیق بخشنے والا ہے ، اللہ تعالی ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم ان کی آل اورصحابہ کرام پراپنی رحمتیں نازل فرمائے ۔ .

ماخذ: فتاوی اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلمیۃ والافتاء ( 10 / 263 ) ۔