سوموار 22 جمادی ثانیہ 1446 - 23 دسمبر 2024
اردو

کیا انزال کے بغیر مشت زنی سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے

سوال

کیا رمضان میں انزال کے بغیر مشت زنی سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

مشت زنی سے روزہ فاسد ہوجاتا ہے ، جوبھی یہ حرام کام کرے اس کے ذمہ اس دن کی قضاء اوراس عظیم گناہ سے توبہ کرنا ضروری ہے ۔

شیخ ابن باز رحمہ اللہ تعالی کہتے ہيں :

روزے کی حالت میں اگر عمدا مشت زنی کی جائے اورمنی کا اخراج ہوجائے تو روزہ باطل ہوجاتا ہے ، اس لیے اسے فرضی روزہ کی قضاء کرنا ہوگي اوراس کےساتھ ساتھ اللہ تعالی سبحانہ وتعالی کے ہاں توبہ بھی کرے ۔

کیونکہ مشت زنی عام حالت میں بھی حرام ہے چہ جائیکہ روزے کی حالت میں ، آج کل لوگ اسے سری عادت کا نام بھی دیتے ہیں ۔ ا ھـ

دیکھیں : فتاوی الشيخ ابن باز ( 15 / 267 ) ۔

اورشیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ تعالی کا کہنا ہے :

جب روزے دار مشت زنی کرے اورانزال ہوجائے تو اس کا روزہ ٹوٹ جاتا ہے ، لھذا اس پر اس دن کی قضاء واجب ہے نہ کہ کفارہ ، کیونکہ کفارہ توصرف جماع کی بنا پر واجب ہوتا ہے ، اس کےعلاوہ اسے اپنے فعل پر توبہ کی کرنی چاہیے ۔ دیکھیں : فتاوی ارکان اسلام صفحہ ( 478 ) ۔

لھذا جب وہ مشت زنی کرے اورانزال ہوجائے توروزہ ٹوٹ جائے گا لیکن اگرانزال نہ ہوتو پھر روزہ نہیں ٹوٹے گا ۔

شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ تعالی نے شرح ممتع میں کہا ہے :

اگرانزال کے بغیر مشت زنی کی تو اس کا روزہ نہيں ٹوٹے گا ۔ ا ھـ

دیکھیں : الشرح الممتع ( 6 / 388 ) ۔

واللہ اعلم .

ماخذ: الاسلام سوال و جواب