الحمد للہ.
جب وہ موجودہ قسط کی ادائيگي کرچکے ہیں توان کےلیے حج کی ادائيگي جائزہے ، انہیں سب اقساط کی ادائيگي کا انتظارنہيں کرنا چاہیے ، بلکہ جب وہ موجودہ قسط کی ادائيگي کی استطاعت رکھتے ہیں اورحج بھی کرسکتے ہیں توان دونوں پرحج کی ادائيگي واجب ہے ۔
اوراسی طرح عمرہ بھی ادا کرنا ہوگا اوراس کے ساتھ ساتھ انہيں اللہ تعالی کے ہاں سود سے بھی توبہ کرنی ہوگي جس میں وہ اپنے آپ کوڈال چکے ہیں ۔
واللہ اعلم.