الحمد للہ.
یہ بچہ اس خاندان سے کوئي تعلق نہیں رکھتا نہ تو اس کا اس خاندان سے نسبی اورنہ ہی رضاعی رشتہ ہے ، اگر تووہ بچہ مکلف ہے تواس بنا پراس کے لیے ان کے محارم کودیکھنا جائزنہیں یہ تو اس وقت ہے کہ اگر وہ دین اسلام پر ہی باقی ہو لیکن اگروہ مرتد ہوچکا ہے توکیسے ؟
اوراسی طرح اس لڑکی کے لیے بھی یہ جائز نہیں کہ وہ اس سے مصافحہ کرے اورنہ ہی اس کے ساتھ خلوت اورپردہ نہ کرنا اس لیے کہ وہ اس کا محرم نہيں ۔ ( آپ سوال نمبر 5538 کا بھی مطالعہ ضرور کریں ) ۔
جب وہ مرتد ہے نہ تواسے سلام کرے اور نہ ہی اس کے سلام کا جواب دے ۔
ہم اللہ تعالی سے سلامتی وعافیت کےطلبگار ہيں ۔
واللہ اعلم .