سوموار 22 جمادی ثانیہ 1446 - 23 دسمبر 2024
اردو

بیت الخلاء جاتے وقت مصحف ساتھ رکھنا

سوال

میں جہاں بھی جاؤں قرآن مجید اپنے ساتھ رکھتا ہوں اس لیے کہ ہمیشہ قرآن پڑھنا پسند کرتا ہوں اور اپنی کتابوں کے ساتھ بیگ میں رکھ لیتاہوں ، جب میں گھر سے باہر بیت الخلاء جانا چاہوں تو مجھے کیا کرنا چاہیۓ ؟
باہرنہیں رکھنا چاہتا اس لیے کہ ہوسکتا ہے کہ کوئ اٹھا لے اس لیے میں کتابوں کے ساتھ بيگ میں رکھ کر اپنے ساتھ لے جاتا ہوں تو کیا یہ جائز ہے ؟
امریکہ میں بیت الخلاء بہت زيادہ اورکھلی جگہ میں ہوتے ہیں اور قضا‎ۓ حاجت کے لیے اس میں جگہ مخصوص ہوتی ہے تو مجھے اپنا بیگ کہاں رکھنا چاہیۓ ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

اگریہ ممکن ہو کہ آپ بیگ کوباہرہی رکھیں تو یہ اچھا اور بہتر ہے ، اور اس کے ضائع یا چوری ہونے سے ڈرتے ہیں تو اس بیگ کو اپنے ساتھ لے جا سکتے ہیں ، اور اگرآپ اس بیگ کو پیشاب کرنے والی جگہ ( کموڈ ) سے دور رکھیں تو یہ افضل اور بہتر ہے ۔

واللہ تعالی اعلم ۔ .

ماخذ: الشیخ محمد صالح المنجد