بدھ 8 رجب 1446 - 8 جنوری 2025
اردو

اپنے پاس مزدوروں کی جانب سے فطرانہ ادا کرے؟

سوال

سوال: ہماری ایک فیکٹری اور زرعی زمین ہے ، ہمارے پاس یہاں تنخواہ دار مزدور کام کرتے ہیں ، تو کیا ان کا فطرانہ ہم ادا کریں گے یا وہ خود اپنا فطرانہ ادا کریں گے؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

الحمد اللہ:

فیکٹری اور زرعی رقبے میں جو مزدور کام کے عوض میں اپنی تنخواہ لیتے ہیں وہ خود اپنی طرف سے فطرانہ ادا کریں گے ؛ کیونکہ اصولی طور پر فطرانے کی ادائیگی انہی پر فرض ہے، اس لیے ان کا فطرانہ آپ نہیں ادا کریں گے۔

اللہ تعالی توفیق دینے والا ہے۔

واللہ اعلم .

ماخذ: اللجنة الدائمة للبحوث العلمية والإفتاء (9/372)