جمعرات 27 جمادی اولی 1446 - 28 نومبر 2024
اردو

عورت کا عورت کے ساتھ محرم کے بغیر سفر کرنے کا حکم

تاریخ اشاعت : 28-03-2004

مشاہدات : 10574

سوال

کیا کوئی عورت کسی اجنبی عورت کے لیے سفر وغیرہ میں محرم شمار ہوتی ہے یا نہیں؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

عورت کسی دوسری عورت کے لیے محرم نہیں ، محرم ایسا مرد  ہوتا ہے  جو عورت کیلیے نسب کی وجہ سے حرام ہو مثلاً: عورت  کا والد  اور بھائی  وغیرہ ، یا کسی مباح سبب کے محرم بن جائے، مثلاً خاوند ، سسر ، خاوند کا بیٹا ، رضاعی باپ  اور رضاعی بھائی وغیرہ ۔

اور کسی بھی مرد کے لیے کسی اجنبی عورت کے ساتھ علیحدگی اختیار کرنا اور اس کے ساتھ سفر کرنا جائز نہیں ہے کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے :( کوئی بھی عورت محرم کے بغیر سفر نہ کرے ) اس حدیث کے صحیح ہونے پر سب کا اتفاق ہے۔

اور اسی طرح رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان  بھی ہے :( کوئی مرد بھی کسی عورت کے ساتھ تنہائی مت اختیار کرے؛ کیونکہ ان دونوں کے مابین تیسرا شیطان  ہو گا) مسند احمد وغیرہ نے اسے ابن عمر رضی اللہ عنہ سے صحیح سند کے ساتھ بیان کیا ہے ۔

اللہ تعالی ہی توفیق بخشنے والا ہے ۔.

ماخذ: دیکھیں: "مجموع فتاوی و مقالات " از: شیخ عبد العزیز بن عبداللہ بن باز رحمہ اللہ ( 8/336)