الحمد للہ.
جب يہ عليحدہ اور منفصل ہو تو اس ميں كوئى حرج نہيں، امام موفق رحمہ اللہ تعالى صاحب مغنى اور الشرح الكبير والے نے ذكر كيا ہے كہ:
گندے كنويں كے اوپر كى سطح كا استعمال جائز ہے، جبكہ وہ نيچے ہو اور اس كے اوپر سطح ہو، نماز تو ليٹرينوں اور حماموں ميں منع ہے، ليكن اس كى چھت جيسا كہ ہم نے كہا ہے كہ وہاں نماز اور قرآن مجيد كى تلاوت كرنا جائز ہے.
اگر چہ بعض علماء كرام عدم جواز كے قائل ہے، ليكن ان شاء اللہ صحيح يہى ہے كہ اس ميں كوئى حرج نہيں .