سوموار 22 جمادی ثانیہ 1446 - 23 دسمبر 2024
اردو

کسی کے منہ پرنصیحت کرنا

سوال

اس شخص کے بارہ میں کیا حکم ہے جوکسی شخص کے عیوب اس کے منہ پربیان کرتا ہے اوروہ انہیں سن رہا ہو کیاایساکرناجائز ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

اگراس سے نصیحت کرنا اوراس پرانکارکرنامقصود ہوتاکہ وہ معصیت اور برائ ترک کردے تویہ جائز ہے ، لیکن اس میں اسلوب حسن کومدنظررکھنا ضروری ہے تاکہ وہ اس نصیحت کوقبول کرے ۔

لیکن اگراسے عاردلانےاوربراسلوک کرنے اوربے عزتی اورتشہیرکرنے کی بنا پرایسا کیا جاۓ تویہ جائزنہیں ۔ .

ماخذ: فتاوی اللجنۃ الدائمۃ ( 12 / 342 )