اتوار 23 جمادی اولی 1446 - 24 نومبر 2024
اردو

وسوسہ دور كرنے كے ليے سجدہ ترك كر دينا

10271

تاریخ اشاعت : 24-01-2007

مشاہدات : 6887

سوال

اسے ہميشہ نماز ميں شك سا ہو جاتا ہے جس وجہ سے وہ يقين يا پھر راجح چيز پر اعتماد كرتے ہوئے بنا كرتا ہے، ايسا اكثر ہوتا رہتا ہے، كيا وسوسہ دور كرنے كے ليے سجدہ سہو ترك كر دے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

مندرجہ بالا سوال ميں نے فضيلۃ الشيخ محمد بن صالح العثيمين رحمہ اللہ تعالى كے سامنے ركھا تو ان كا جواب تھا:

اس شك كى جانب توجہ نہيں كى جائيگى اور نہ اس وجہ سے سجدہ كيا جائيگا، كيونكہ بہت زيادہ شكوك وسوسہ كى طرف دھكيل ديتے ہيں.

واللہ اعلم .

ماخذ: الشيخ محمد بن صالح العثيمين