جمعرات 18 رمضان 1445 - 28 مارچ 2024
اردو

وہ روزہ رکھنا چاہتی ہے اور چہرہ اور بال بھی ننگے رکھتی ہے

سوال

میں کثرت سے نفلی روزے رکھتی ہوں اور یہ جاننا چاہتی ہوں کہ اگر میں صحیح پردہ نہ کروں تو کیا میرے روزے صحیح ہیں ؟
جب میں کام پر جاتی ہوں تو میرے بال اور گردن اور ہاتھ ننگے ہوتے ہیں اس کے علاوہ باقی اشیاء کو ڈھانپتی ہوں ۔

جواب کا متن

الحمد للہ.

ہم آپ کو یہ نصیحت کرتے ہیں کہ آپ اجنبی مردوں کے سامنے مکمل پردہ کیا کریں تا کہ آپ کے روزے قبول ہوں بلکہ ان کے اجر وثواب میں اضافہ ہو گا اور ایسے ہی باقی اعمال صالحہ بھی ۔

اور اگر مسلمان عورت پردہ نہ کرے اور روزے رکھے تو اس کے روزے تو صحیح ہیں لیکن اسے پردہ نہ کرنے کا گناہ ضرور ہو گا تو بے پردگی روزے کی صحت پر اثر انداز نہیں ہوتی۔

لیکن بے پردہ عورت کو اللہ تعالی کی جانب سے اللہ کے حکم کی مخالفت کرنے پر سزا کا مستحق ٹھرایا گیا ہے تو اے اللہ کی بندی ہم آپ کو یہ نصیحت کرتے ہیں کہ آپ اللہ تعالی کے احکام کی پابندی کریں اللہ تبارک وتعالی کا حکم ہے ( وہ اپنی چادریں اپنے اوپر لٹکا کر رکھیں ) اور فرمایا : ( اور وہ اپنی زیب وزینت کو ظاہر نہیں کرتیں ) اور ارشاد ہوا (وہ اپنی اوڑھنیاں اپنے گریبانوں پر ڈال کر رکھیں )

واللہ تعالی اعلم.

ماخذ: الشيخ محمد صالح المنجد