سوموار 3 جمادی اولی 1446 - 4 نومبر 2024
اردو

لفظ جلالہ " اللہ " والى قميص زيب تن كرنا

سوال

انگلينڈ ميں آہستہ آہستہ ايسى قيمصيں پہننے كا رواج ہو رہا ہے جس پر لفظ " اللہ " لكھا ہوتا ہے، يہ معاملہ غلط امور ميں شمار كيا جاتا ہے، كيونكہ ہو سكتا ہے بعض اوقات لوگ قميص پہننے ميں صحيح طريقہ اختيار نہ كريں اور اسے زمين پر ركھ ديں، اس كے ساتھ ايك مسئلہ يہ بھى ہے كہ: اگر ان كا پہننا اور اسے بيت الخلا ميں لے كر جانے جائز ہے يا نہيں، اس سلسلہ ميں آپ كى رائے كيا ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

اس طرح كى قميص اور شرٹ خريدنى اور فروخت كرنى اور پہننى جائز نہيں، بلكہ جو بھى اسے پہنے اسے اس سے روكنا ضرورى اور واجب ہے، كيونكہ اس كام ميں يعنى قميص پر لفظ جلالہ " اللہ " اس ليے لكھا ہے كہ اسے ہلكا اور كم تر سمجھا جائے، اور بلا شك و شبہ يہ اللہ كے نام كى توہين ہے.

رہا مسئلہ اسے ايسى جگہوں ميں ركھنا اور لے كر جانا جہاں اسے نہيں لے جانا چاہيے، مثلا بيت الخلا اور خاص كر جب گندى ہو جائے تو اسے دھونا چاہے يا اس طرح كو دوسرى توہين والى صورتوں سے اجتناب كرنا چاہيے.

پھر آپ اور دوسرے مسلمانوں كا اس طرح كى شرٹ اور قميص خريدنے سے اجتناب كرنا اوردور رہنا اس كى خريد و فروخت كا دائرہ تنگ كرنے كا باعث بنے گا جس كى بنا پر اس كى ماركيٹنگ كرنے اور اسے تيار كرنے والوں كو اس لفظ كو نہ لكھنے پر مجبور ہونا پڑےگا، اگر ان كا ہدف تجارتى ہوا "

واللہ اعلم .

ماخذ: الشیخ محمد صالح المنجد