ہفتہ 27 جمادی ثانیہ 1446 - 28 دسمبر 2024
اردو

بیوی کا اپنی سہیلیوں جیسے کپڑے اورزیورکا مطالبہ

10495

تاریخ اشاعت : 11-03-2008

مشاہدات : 6256

سوال

میری بیوی پروگراموں اوردعوتوں اورتقریبات میں شریک ہوتی ہے اوردوسری عورتوں کومختلف قسم کے زیورات اورکپڑے پہنے ہوۓ دیکھنے کے بعد مجھ سے بھی ان جیسے زيورات اورکپڑوں کا مطالبہ کرتی ہے ، لیکن میری ماہانہ آمدن دوسری عورتوں کے خاوندوں جیسی نہیں ، لھذا مجھے اپنی بیوی سے کس طرح کا معاملہ کرنا چاہیے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.


نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک عظیم الشان حدیث مروی ہے جس میں اس معاملہ کوبیان کیا گیا ہے اورایسے عمل کوھلاکت قرار دیا گیا ذیل میں ہم اس حدیث کوبالنص پیش کرتے ہیں ہوسکتا ہے کہ آپ کی بیوی کو اس سے نصیت حاصل ہوجاۓ :

امام ابن خزیمہ رحمہ اللہ تعالی عنہ نے کتاب التوحید میں نقل کیا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک لمبا خطبہ ارشاد فرمایا جس میں دنیاو آخرت کے معاملات ذکر فرماۓ اور فرمايا :

( بنو اسرائیل کی ابتدائ ھلاکت یہ تھی کہ ایک غریب اورفقیر شخص کی بیوی اسے لباس اوریا پھرزیورات لانے کی حدسے زیادہ تکلیف دیتی یا یہ فرمایا کہ : غنی کی عورت زیورات کی تکلیف دیتی ۔۔۔۔ ) دیکھیں السلسلۃ الصحیۃ للالبانی رحمہ اللہ حدیث نمبر ( 591 )

اسے نقل کرنے کے بعد علامہ البانی رحمہ اللہ تعالی کہتے ہیں کہ یہ حدیث صحیح الاسناد اور امام مسلم کی شروط پر ہے ۔

لھذا ہمارے مسلمان بھائی آّپ پر ضروری ہے کہ آپ اپنی بیوی کو قناعت اورزھد کی تلقین کریں اوراس سے یہ وعدہ کریں کہ اللہ تعالی جب رزق میں کشادگی فرماۓ گا تو پھر تجھے یہ سب کچھ لا کر دوں گا ۔

اوراسے اللہ سبحانہ وتعالی کا فرمان بھی یاد دلائيں :

کشادگی والے کو اپنی کشادگی سے خرچ کرنا چاہیے اورجس پر ا س کی روزی تنگ کی گئي ہو اسے چاہیے کہ جوکچھ اللہ تعالی نے اسے دے رکھا ہے اسی میں سے ( حسب استطاعت ) خرچ کرتا رہے ، کسی شخص کواللہ تعالی اس کی طاقت سے زيادہ تکلیف نہیں دیتا ، اللہ تعالی تنگی کے بعد آسانی و فراغت بھی عطا فرما دے گا الطلاق ( 7 ) ۔

واللہ اعلم .

ماخذ: الشیخ محمد صالح المنجد