اتوار 23 جمادی اولی 1446 - 24 نومبر 2024
اردو

تعويذ جوشن

105378

تاریخ اشاعت : 10-04-2009

مشاہدات : 6758

سوال

ورد جوشن كا ايك نسخہ ہم سوال كے ساتھ بھيج رہے ہيں تا كہ آپ اس سلسلہ ميں اپنى رائے كا ظاہر كريں: اس كے متعلق كئى ايك سوالات ہيں:
1 - كيا ورد جوشن امام جعفر صادق اور امير المومنين على بن ابى طالب اور ان كے بيٹے حسن رضى اللہ تعالى عنہما سے مروى ہے يا كہ كسى نے اپنى جانب سے ہى ايجاد كر ليا ہے ؟
2 - كيا يہ ورد بالفعل بڑى اور مراجع كتب ميں پايا جاتا ہے ؟
3 - اگر ميں اسے پڑھوں اور محفوظ ركھوں تو كيا مجھے گناہ ہوگا ؟
اور اگر اسے جلا كر چھٹكارا حاصل كروں تو كيا ميں گنہگار ہوں ؟
اس كو اگر ورد نہ بنايا جائے بلكہ ويسے ہى پڑھا جائے كيونكہ اس ميں اللہ كے نام اور صفات پائى جاتى ہيں اس سلسلہ ميں آپ كى رائے كيا ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

حرز الجوشن نامى ورد كو اپنانا اور اس پر عمل كرنا جائز نہيں، اور اس ميں جو كچھ بيان ہوا ہے كئى ايك وجوہات كى بنا پر اس كى تصديق كرنا بھى جائز نہيں ہے:

اول:

اس كى كوئى معروف سند نہيں، اور نہ ہى معتبر علماء حديث نے اسے روايت كيا ہے، بلكہ ان ميں سے كسى كى طرف منسوب بھى نہيں.

دوم:

يہ بہت زيادہ جھوٹ اور كذب بيانى پر مشتمل ہے، مثلا صفحہ نمبر ( 1 ) پر لكھا ہے:

" جو كوئى اسے گھر سے نكلتے وقت صبح يا عشاء كے وقت پڑھےگا اسے اعمال صالحہ كى خصوصيت حاصل ہو گى، گويا كہ اس نے تورات اور انجيل اور زبور اور قرآن مجيد پڑھا ہے " كيونكہ اللہ كتابوں كے برابر كچھ نہيں ہو سكتا.

اس كے بعد پھر كہتا ہے:

" اللہ تعالى اسے ہر پڑھے جانے والے حرف كے بدلے دو حور عين عطا كريگا، اور اس كے ليے جنت ميں گھر بنائيگا، اور اسے اللہ تعالى چار انبياء ابراہيم اور موسى اور عيسى اور محمد صلى اللہ عليہ وسلم جتنا ثواب ديگا"

يہ بالكل واضح جھوٹ اور كذب بيانى ہے، كيونكہ انبياء كا ثواب انبياء كرام كے علاوہ كوئى اور نہيں پا سكتا.

اور صفحہ نمبر ( 2 ) ميں لكھا ہے:

" اللہ تعالى اسے سب مومن جنوں اور انسانوں كى پيدائش سے ليكر قيامت تك كا ثواب اسے پڑھنے والے كو ديگا، اور اللہ تعالى اسے نو سو شہيدوں كا اجر ديگا "

پھر اس كے بعد والے صفحات ميں اور زيادہ كذب بيانى سے كام ليا گيا ہے.

اور صفحہ نمبر ( 5 ) پر كہتا ہے:

" يہ دعا محبت و قبول، اور زبان كى گرہ كھولنے، اور حكمرانوں و بادشاہوں اور امراء سے ملنے اور ہر قسم كى گولى اور لوہے كے اوزار اور اسلحہ كو دور كرنے اور ضروريات پورى كرنے ميں فائدہ مند ہے.... الخ "

ظاہر يہى ہوتا ہے كہ يہ ورد اور دعا شيعہ حضرات نے لوگوں كو كتاب و سنت سے دور كرنے كے ليے بنائى ہے.

اللہ تعالى ہى توفيق دينے والا ہے، اللہ تعالى ہمارے نبى محمد صلى اللہ عليہ وسلم اور ان كى آل اور صحابہ كرام پر اپنى رحمتيں نازل فرمائے " انتہى

اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلميۃ والافتاء

الشيخ عبد العزيز بن عبد اللہ بن باز

الشيخ عبد اللہ بن غديان

الشيخ صالح الفوزان

الشيخ عبد العزيز آل شيخ

الشيخ بكر ابو زيد .

ماخذ: الاسلام سوال و جواب