جمعرات 20 جمادی اولی 1446 - 21 نومبر 2024
اردو

رمضان المبارك كے روزوں كى قضاء ايك ايك روزے ركھ كرنے ميں كوئى حرج نہيں

سوال

اگر كسى شخص پر رمضان المبارك كے روزوں كى قضاء ہو تو كيا وہ مختلف ايام ميں روزہ ركھ سكتا ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

" جى ہاں اگر كسى شخص پر رمضان المبارك كے روزوں كى قضاء ہو تو وہ مختلف ايام ميں روزے ركھ سكتا ہے؛ كيونكہ اللہ سبحانہ و تعالى كا فرمان ہے:

اور جو كوئى مريض ہو يا مسافر تو وہ وہ دوسرے ايام ميں گنتى پورى كرے البقرۃ ( 185 ).

اس آيت ميں اللہ سبحانہ و تعالى نے قضاء كے روزوں ميں تسلسل كى شرط نہيں لگائى"

اللہ سبحانہ و تعالى ہى توفيق بخشنے والا ہے، اور اللہ تعالى ہمارے نبى محمد صلى اللہ عليہ وسلم اور ان كى آل اور صحابہ كرام پر اپنى رحمتيں نازل فرمائے " انتہى

مستقل فتوى اينڈ علمى ريسرچ كميٹى.

الشيخ عبد العزيز بن عبد اللہ بن باز.

الشيخ عبد الرزاق عفيفى.

الشيخ عبد اللہ بن غديان.

الشيخ عبد اللہ بن قعود.

ماخذ: الاسلام سوال و جواب