اتوار 21 جمادی ثانیہ 1446 - 22 دسمبر 2024
اردو

روزے كى حالت ميں جسم سن كرنا اور دانتوں كى صفائى يا كھوڑ بھرنا يا دانت نكالنا

سوال

اگر انسان كو دانت درد ہو اور وہ ڈاكٹر كے پاس جائے تو ڈاكٹر اس كے دانتوں يا كھوڑ كى صفائى كرے يا كوئى دانت نكال د ے تو كيا ايسا كرنا اس كے روزے پر اثرانداز ہوگا يا نہيں، اور اگر ڈاكٹر نے سن كردينے كا انجيكشن لگايا تو كيا اس كا روزے پر اثر پڑيگا؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

" سوال ميں جو كچھ ذكر كيا گيا ہے اس كا روزے پركوئى اثر نہيں، بلكہ يہ معاف ہے، ليكن مريض كو چاہيے كہ وہ خون يا دوائى نگلنے سے اجتناب كرے، اور اسى طرح مذكورہ انجيكشن كا بھى روزے كى صحت پر كوئى اثر نہيں.

كيونكہ يہ كھانے پينے كے معنى ميں نہيں، اور اصل ميں روزہ صحيح سلامت ہے " انتہى

فضيلۃ الشيخ عبد العزيز بن عبد اللہ بن باز.

ماخذ: الاسلام سوال و جواب