ہفتہ 22 جمادی اولی 1446 - 23 نومبر 2024
اردو

مسلمانوں كى ضروريات پورى كرنے كے ليے اعتكاف كى حالت ميں ٹيلى فون كرنا

سوال

كيا اعتكاف كى حالت ميں مسلمانوں كى ضروريات پورى كرنے كى ليے ٹيلى فون كرنا جائز ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

" جى ہاں اعتكاف كرنے والے شخص كے ليے مسلمانوں كى ضروريات پورى كرنے كے ليے ٹيلى فون كرنا جائز ہے، اگر وہ مسجد ميں رہتے ہوئے فون كرتا ہے تو كوئى حرج نہيں، كيونكہ وہ مسجد سے باہر نہيں نكلا.

ليكن اگر مسجد سے باہر ہو تو وہ ايسا نہ كرے، اور اگر وہ آدمى كچھ معنى ركھتا ہے تو اعتكاف مت كرے، كيونكہ مسلمانوں كى ضروريات پورى كرنا اعتكاف سے اہم ہے، اور اس ليے كہ اس سے دوسروں كو بھى فائدہ ہوگا، اور كم فائدہ سے زيادہ فائدہ يعنى دوسروں كو فائدہ دينا افضل ہے.

ليكن اگر كم نفع اسلام كے اہل اور اجبات ميں شامل ہوں تو پھر اس پر عمل كيا جائے " انتہى

فضيلۃ الشيخ محمد بن عثيمين رحمہ اللہ.

ماخذ: الاسلام سوال و جواب