اتوار 21 جمادی ثانیہ 1446 - 22 دسمبر 2024
اردو

سعی کے پہلے چکر کے درمیان میں پہنچ کر سعی کی نیت کی

109235

تاریخ اشاعت : 20-06-2022

مشاہدات : 1411

سوال

ایک آدمی سعی کی جگہ گیا اور چلنے لگا، اس نے سمجھا کہ یہ طواف کی جگہ ہے، لیکن جب وہ سبز نشانوں تک پہنچا تو اسے پتا چلا کہ یہ تو سعی کی جگہ ہے، تو اس نے سعی کی نیت کر لی، اب اس کے لیے کیا حکم ہے؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

"اس پر لازم ہے کہ شروع سے سعی کرتا، اگر اس نے شروع سے سعی نہیں کی ہے تو اب سعی دوبارہ کرے؛ کیونکہ سعی کا پہلا چکر درست نہیں تھا؛ اس لیے کہ اس نے سعی کی نیت درمیان میں پہنچ کر کی تھی ، چنانچہ اس پر لازم ہے کہ اب دوبارہ سعی کرے۔" ختم شد

مجموع فتاوی ابن عثیمین: (24/100)

ماخذ: الاسلام سوال و جواب