اتوار 21 جمادی ثانیہ 1446 - 22 دسمبر 2024
اردو

حج تمتع کی نیت کی لیکن صرف عمرہ کرنے کے بعد بیمار ہو گیا اور حج کے بغیر واپس آ گیا

109299

تاریخ اشاعت : 16-06-2022

مشاہدات : 1516

سوال

میں اس سال حج تمتع کی نیت سے گیا تھا، لیکن جب میں نے عمرہ ادا کر لیا تو مجھے اپنے گھٹنے میں درد اور سوزش کی شکایت ہوئی جس کی وجہ سے میں چلنے پھرنے سے قاصر ہو گیا اور حرکت بھی نہیں کر سکتا تھا، میں نے ڈاکٹر سے رجوع کیا تو اس نے مجھے حج مکمل نہ کرنے کی نصیحت کی، اس پر میں واپس آ گیا اور حج نہیں کیا، تو کیا مجھ پر دم واجب ہوتا ہے؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

"اگر حقیقت میں امر واقع وہی ہے جو سوال میں بیان کیا گیا ہے کہ آپ نے عمرہ مکمل کر کے احرام کھول دیا اور پھر آپ حج کا احرام باندھنے سے قبل ہی واپس اپنے علاقے میں آگئے تو آپ پر کچھ بھی نہیں ہے؛ کیونکہ عمرے کی ادائیگی کے بعد اس کا احرام کھولنے سے آپ حلال ہو گئے، اور حج کے لیے ابھی تک آپ نے احرام باندھا ہی نہیں تھا۔

اللہ تعالی ہی عمل کی توفیق دینے والا ہے، درود و سلام ہوں ہمارے نبی محمد، آپ کی آل اور صحابہ کر ام پر۔" ختم شد

فتاوى اللجنة الدائمة" (11/355)

ماخذ: الاسلام سوال و جواب