سوموار 24 جمادی اولی 1446 - 25 نومبر 2024
اردو

حج کیلئے سفر کی استطاعت نہ رکھنے والے رشتہ دار کی طرف سے حج کیا جا سکتا ہے؟

109325

تاریخ اشاعت : 25-10-2013

مشاہدات : 2950

سوال

کیا کوئی مسلمان جس نے پہلے اپنا حج کیا ہوا ہو چین سے تعلق رکھنے والے اپنے کسی رشتہ دار کی طرف سے حج کرسکتا ہے ؟ کیونکہ وہ شخص حج کی ادائیگی کیلئے سفر کرنے کی استطاعت نہیں رکھتا۔

جواب کا متن

الحمد للہ.

ایسا مسلمان جس نے اپنا حج ادا کر لیا ہے وہ کسی دوسرے کی طرف سے حج کر سکتا ہے، مثال کے طور پر وہ عمر رسیدہ ہے، یا ایسی بیماری میں مبتلا ہے جس سے شفا یاب ہونے کی امید نہیں، یا وہ فوت ہوچکا ہے؛ اس بارے میں صحیح احادیث موجود ہیں، اور اگر جس کی طرف سے حج کا ارادہ ہے وہ کسی عارضی رکاوٹ کی وجہ سے حج کی ادائیگی نہیں کرسکتا مثلاً: ایسی بیماری اسے لاحق ہے جس سے شفا یابی کی امیدہے، یا کوئی سیاسی عذر ہے، یا سفر کیلئے راستہ پر امن نہیں وغیرہ ؛ تو ایسی شکل میں اس کی جانب سے حج کرنا کافی نہیں ہوگا۔

اللہ تعالی ہی توفیق دینے والا ہے، وصلى الله على نبينا محمد وآله وصحبه و سلم. انتہی

دائمی کمیٹی برائے فتوی اور علمی بحوث

الشيخ عبد العزيز بن عبد الله بن باز.... الشيخ عبد الرزاق عفيفي... الشيخ عبد الله بن قعود.

ماخذ: الاسلام سوال و جواب