جمعرات 20 جمادی اولی 1446 - 21 نومبر 2024
اردو

کیا صاحب حیثیت شخص پر اپنی بیوی کے حج کا خرچہ لازمی ہے؟

سوال

ایک خاتون حج کیلئے مالی طور پر استطاعت نہیں رکھتی لیکن اسکا خاوند صاحبِ حیثیت ہے، تو کیا خاوند پر اس کے حج کا خرچہ شرعی طور پر لازمی ہے؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

" خاوند پر شرعی اعتبار سے بیوی کے حج کا خرچہ لازمی نہیں ہے چاہے وہ غنی ہو، یہ حسنِ معاشرت میں سے ہے، اور اس خاتون پر حج فرض بھی نہیں ہے کیونکہ وہ حج کیلئے مالی طور پر استطاعت نہیں رکھتی" انتہی

اللہ تعالی ہی توفیق دینے والا ہے۔

وصلى الله على نبينا محمد وآله وصحبه و سلم. انتہی

دائمی کمیٹی برائے فتوی اور علمی بحوث

الشيخ عبد العزيز بن عبد الله بن باز.... الشيخ عبد الرزاق عفيفي... الشيخ عبد الله بن غدیان.

"فتاوى اللجنة الدائمة للبحوث العلمية والإفتاء" (11/35)

فتاوی اللجنۃ الدائمۃ (11/94) کا ایک فتوی یہ بھی ہے:

"خاوند پر بیوی کے حج کا خرچہ واجب نہیں ہے مثلاً: اس پر حج کیلئے کھانے پینے، پہننےاور رہائش کا انتظام کرنا واجب نہیں، لیکن ان تمام اشیاء کا انتظام کرنا حُسنِ معاشرت اور بلند اخلاقی اقدار کا مظہر ہے، اور بیوی اگر حج کے سفر میں ہے تو اسے حج کے سفر میں اتنا خرچہ ضرور دینا ہوگاجتنا گھر میں رہتے ہوئے ملتا تھا "

الشيخ عبد العزيز بن عبد الله بن باز.... الشيخ عبد الرزاق عفيفي... الشيخ عبد الله بن قعود.

ماخذ: الاسلام سوال و جواب