سوموار 22 جمادی ثانیہ 1446 - 23 دسمبر 2024
اردو

سعی کا ایک چکر لگانے کے بعد چھت پر سعی مکمل کرنے کے لیے چلا گیا

109366

تاریخ اشاعت : 23-06-2022

مشاہدات : 1668

سوال

ایک شخص نے سعی کا ایک چکر مکمل کیا تو اژدہام کی وجہ سے چھت پر چلا گیا تو کیا وہ پہلے چکر کو شمار کرے گا یا شروع سے سعی کرے گا؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

"اگر وہ پہلے چکر کو شمار کرتے ہوئے سعی مکمل کرتا ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے، کہ بھیڑ اور رش کی وجہ سے پہلے چکر کے بعد اوپر چلا گیا اور سعی مکمل کی تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے؛ کیونکہ یہ سارے کا سارا حصہ ہی سعی کی جگہ ہے، اور پہلے چکر کے بعد دیگر چکروں کے لیے اوپر جانے میں کوئی زیادہ وقفہ بھی نہیں ہے ۔" ختم شد

مجموع فتای ابن عثیمین : (22/ 429، 430)

ماخذ: الاسلام سوال و جواب