جمعرات 18 جمادی ثانیہ 1446 - 19 دسمبر 2024
اردو

ایک ایسے ادارے میں کام کرنا جو ٹیکس وصولی کی نگرانی کرنے والی وزارت کے تحت ہے۔

110676

تاریخ اشاعت : 06-12-2014

مشاہدات : 3613

سوال

سوال: کسی حکومتی ادارے میں کمیونیکیشن ٹیکنیشن کے طور پر کام کرنے کا کیا حکم ہے؟ یہ ادارہ شہریوں کیلئے حکومت کی جانب سے قائم کئے جانے والے رہائشی اور انڈسٹریل منصوبوں کیلئے منصوبہ بندی اور ابتدائی تیاری کی ذمہ داری نبھاتا ہے۔
یہ ادارہ اس وقت وزارت خزانہ کے تحت ادارہ برائے بجٹ کا ماتحت ہے، پہلے یہ ادارہ وزارتِ منصوبہ بندی کے تحت تھا، یہ بات قابل غور ہے کہ کہ وزارتِ خزانہ مختلف اداروں کی نگران ہے، جن میں ادارہ برائے حکومتی املاک، ادارہ برائے زمینی پیمائش، ادارہ برائے بجٹ، اور اسی طرح ادارہ برائے کسٹم و ٹیکس بھی شامل ہے، چنانچہ اب ایسے ادارے میں کام کرنے کا کیا حکم ہے؟ اور اس سے ملنے والی تنخواہ اور مختلف الاؤنس وصول کرنے کا کیا حکم ہے؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

آپکے ذکر کردہ کام میں کوئی حرج  نہیں ہے، اور اس سے آپکو کوئی  نقصان نہیں ہے کہ آپکا ادارہ ایسی وازرت کے ماتحت ہے جو ادارہ برائے ٹیکس  کی نگرانی بھی کرتا ہے۔

چنانچہ اصل اعتبار اس بات کا ہوگا کہ آپ جو کام کرتے ہیں وہ شرعی مخالفت سے پاک ہے، لہذا اگر آپ کا کام شرعی طور پر جائز ہے تو یہ کام کرنا جائز ہوگا، اور اس سے حاصل شدہ تنخواہ بھی حلال ہوگی۔

واللہ اعلم.

ماخذ: الاسلام سوال و جواب